Wednesday, May 8, 2024

پی ٹی ائی کا جلسہ آج پھر بدنظمی کا شکار رہا

پی ٹی ائی کا جلسہ آج پھر بدنظمی کا شکار رہا
November 2, 2016
اسلام آباد (92نیوز)پی ٹی آئی کے پریڈ گراؤنڈ جلسے میں بھی روایتی بدنظمی کے مظاہرے دیکھنے میں آئے۔ کہیں کارکن سٹیج پر چڑھنے والی سیڑھی پر قابض نظر آئے تو کہیں خواتین ایک دوسرے سے تلخ کلامی کرتی دکھائی دیں ،پارٹی کے قائد عمران خان اور گلو کار سلمان احمد کو بھی جنگلا پھلانگ کر سٹیج پر آنا پڑا۔ تفصیلات کےمطابق اسے خوشی کہا جائے، جوش  یا غصہ پاکستان تحریک انصاف کے راولپنڈی پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے میں بھی ہمیشہ کی طرح بدنظمی کے مظاہرے دیکھنے میں آئے۔ کھلاڑیوں نے اسٹیج تک پہنچنے والی سیڑھی پر قبضہ جما لیا اور اوپر جانے کی کوشش میں ایک دوسرے سے لڑتے جھگڑتےرہے۔ ایسےمیں خواتین بھی کسی سےپیچھےنہ رہیں اورایک دوسرے سے دست و گریبان نظر آئیں۔ جوشیلے کارکنوں نے اپنے قائد کو بھی سیدھے راستے سے اسٹیج تک نہ جانے دیا اور عمران خان کو جنگلا پھلانگ کر اسٹیج پر چڑھنا پڑا۔ گلو کار سلمان احمد جلسہ گاہ پہنچے تو انہیں بھی سٹیج پر پہنچنے کےلئے جنگلے کا راستہ ہی اختیار کرنا پڑا۔