Monday, May 6, 2024

بھارتی جارحیت کے خلاف ، مشال ملک کا وکلاء کےساتھ مل کر علامتی دھرنا

بھارتی جارحیت کے خلاف ، مشال ملک کا وکلاء کےساتھ مل کر علامتی دھرنا
November 12, 2016
اسلام آباد(92نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اورگرفتاریوں کےخلاف مسیحی رہنماءجے سالک کا سر میں خاک ڈال کر انوکھا احتجاج۔ یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک اور وکلاءکے ساتھ مل کر علامتی دھرنا دیا۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماﺅں نے بھی ریاستی دہشتگردی کےخلاف مظاہر ہ کیا۔ تفصیلات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور حریت رہنماﺅں کی گرفتاریوں کےخلاف آل پارٹیز حریت کانفرنس نے نیشنل پریس کلب کے سامنے مظاہر ہ کیا اور بھارت کےخلاف نعرے بازی کی۔ س موقع پر مسیحی برادری بھی سراپا احتجاج بن گئی۔ ورلڈ مینارٹی الائنس کے سربراہ جے سالک نے احتجاج کا انوکھا انداز اپنایا۔ مٹی کا ڈھیر اپنے سامنے لگایا اور مسلسل 6گھنٹے تک مٹی کو اپنے سر پر ڈالتے رہے۔ جے سالک ہی نہیں دیگر لوگوں نے بھی بھارتی مظالم کےخلاف علامتی دھرنا دیئے رکھا مشال ملک کہتی ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جارہا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔ مظاہرین نے مقبوضہ وادی میں 125دن کے کرفیو 160شہادتیں گرفتاریوں  خوراک اور دوائیوں کی عدم فراہمی کےخلاف عالمی اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔