Friday, April 26, 2024

کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے مشال ملک کی قیادت میں پمز ہسپتال میں ریلی نکالی گئی

کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے مشال ملک کی قیادت میں پمز ہسپتال میں ریلی نکالی گئی
September 27, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں ڈاکٹروں ،نرسوں طبی عملے اور مریضوں کے لواحقین نے شرکت کی ہے ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا ہے کہ  کشمیری اب تنہا نہیں ہیں  پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری  زخمیوں کو بھارتی ظالم فوج ایمبو لینسوں سے باہر نکال کر گھسیٹتی ہے ۔ان کا ہپستال بھی نہیں پہنچنے دیتی تاکہ ان کو طبی امداد دی جاسکے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر قیامت برس رہی ہے ایسا ظلم نہ کبھی دیکھا ہے اور پوری دنیا میں نہ کبھی سنا ہے ۔ مشال ملک کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فورسز پیلٹ گنز نے ہزاروں کشمیریوں کو معذور بنارہی ہے۔