Friday, March 29, 2024

نہتے کشمیریوں پر مظالم کرنے پر بھارت پر عالمی پابندیاں لگنی چاہیئں : مشعال ملک

نہتے کشمیریوں پر مظالم کرنے پر بھارت پر عالمی پابندیاں لگنی چاہیئں : مشعال ملک
October 2, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف کشمیری رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ کی  سربراہی میں  احتجاجی مظاہرہ۔ مشعال ملک کہتی ہیں نہتے کشمیریوں پر مظالم کرنے پر بھارت پر عالمی پابندیاں لگنی چاہیئں۔ تفصیلات کےمطابق حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے سول سوسائٹی کے ہمراہ مظاہرہ نیشنل پریس  کلب اسلام آباد کے باہر کیا ۔ تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر مشعال ملک بهارت کو بے نقاب کرنے سڑکوں پر نکل آئیں اسلام آباد میں احتجاج کےدوران مظاہرین نے بهارت مخالف نعرے  لگائے ۔ حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ آج جب دنیا میں عدم تشدد کا دن منایا جا رہا ہے مگر بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری  ہے،یہی ہندوستان ھے کہ جس نے تاریخ میں سب سے زیادہ شدت پسندی کی۔ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ  کشمیریوں کا موقف تسلیم شدہ ھے بھارت سب سے بڑا دہشت گرد ھے،آج بھارت مہاتما گاندھی کی سالگرہ منا رہی ھے مگر کشمیر پر مظالم جاری ہیں،دنیا کی تاریخ میں لکھا جائے گا کہ بھارت نے کشمیر میں پانچ لاکھ فوج کشمیر میں رکھ کر وہاں ظلم وستم کیا۔  اس موقع پر مظاہرین نے بھارت اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے مودی کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔