Thursday, April 18, 2024

جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے : مصباح

 جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے : مصباح
October 18, 2016
دبئی (92نیوز) ایشیا کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں فتح کے بعدکپتان مصباح الحق نے ویسٹ انڈین ٹیم اور پاکستانی کھلاڑیوں کو عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا جبکہ ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے یاسر شاہ کی عمدہ باو¿لنگ کی تعریف کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پہلی اننگز میں اچھا اسکور کرنے کے باوجود ویسٹ انڈیز نے عمدہ بیٹنگ اور باو¿لنگ سے فتح کو پاکستان کے لیے مشکل بنا دیا۔ مصباح نے پاکستانی کھلاڑیوں کی بھی عمدہ کھیل پر تعریف کی۔ ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے یاسر شاہ کی عمدہ باولنگ کی تعریف کی۔ ہولڈر کا کہنا تھا کہ ان کے کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا تاہم پاکستان نے زیادہ بہتر کھیل پیش کیا۔ آئندہ میچوں میں کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ ایشیاکا پہلا پنک بال ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ جیتنے پر شائقین کرکٹ خوشی سے نہال نظر آئے۔ مین آف دی میچ اظہر علی نے کہا فتح کی خوشی ہے۔ گلابی گیند سے پہلی بار کھیلے، اس لیے اس کو سمجھنے میں مشکل پیش آئی۔ اس کے باوجود دونوں ٹیموں نے اچھا کھیل پیش کیا اور میچ کو دلچسپ بنایا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 55رنز سے شکست دی تھی۔ پہلاڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ جیت کر پاکستان نے 400 واں میچ تاریخی بنا دیا۔ ٹرپل سنچری بنانے والے اظہر علی مرد میدان قرار پائے۔ اس فتح کے ساتھ مصباح الیون ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بھی بن گئی ہے۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 21 اکتوبر کو ابوظہبی میں شروع ہو گا۔