Friday, April 19, 2024

مصباح الحق ایک بار پھر نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے

مصباح الحق ایک بار پھر نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے
October 22, 2016
ابوظہبی(سپورٹس ڈیسک)مصباح الحق  ٹیسٹ کے نئے دن جلد  آؤٹ ہونے کی خامی پر قابو نہ پا سکے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے دن صرف چھے رنز کا اضافہ کر سکے کپتان  نروس نائنٹیز کا شکار  ہوئے اور چھیانوے رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ تفصیلات کےمطابق  دوسرے روز کا کھیل شروع ہوا تو مصباح لمبی اننگز کھیلنے کے موڈ میں تھے لیکن صبح کے وقت جلدی آؤٹ ہونے کی خامی پر قابو نہ پاسکے  اوراپنے  اوورنائٹ اسکور  میں بڑا اضافہ کرنے میں ناکام رہے۔ ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے روز  نوے رنز پر ناٹ آؤٹ رہنے والے  کپتان   دوسرے روز صرف   چھ رنز بنا سکے یوں مصباح چار رنز کی کمی سے گیارہیوں سنچری مکمل نہ کرسکے۔ مصباح پچھلی سات اننگز اپنے اوور نائٹ اسکور میں صرف ایک بار ہی پچاس رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ چار بار توبغیر کوئی اسکور بڑھائے  پویلین لوٹے ۔ مصباح  کے  ریکارڈ اپنی جگہ لیکن  مزید کامیابیوں کیلئے مرد بحران کو اپنی اس خامی پر  قابو پانا ہو گا۔