Saturday, April 27, 2024

مردان : مسلم لیگ ن کا جلسہ بدنظمی کا شکار ہوگیا

مردان : مسلم لیگ ن کا جلسہ بدنظمی کا شکار ہوگیا
October 16, 2016
مردان(92نیوز)مردان  میں مسلم لیگ ن کے جلسے میں بد نظمی  ہوگئی کارکنوں نے کھانے پر دھاوا بول دیا کارکنوں نے رہنماؤں کی تقاریر ختم ہونے کا بھی انتظار نہیں کیا ۔ تفصیلات کےمطابق مردان میں مسلم لیگ ن نے پاور شو کیا تو جلسہ ختم ہوتے ہی کارکن کھانے پر ٹوٹ پڑے۔۔ کارکن جلسہ گاہ سے کھانے کی طرف اس طرح  لپکےجیسےشیراپنےشکارپرجھپٹتاہے۔ جس کے ہاتھ جو لگا اُس نے اُسی پر ہاتھ خوب صاف کئے کسی نے چاولوں پر ہلہ بولا تو کوئی اُس سے بھی آگے بڑھا ۔ کارکنوں  کوبھوک اتنی ستائی کہ  رہنماؤں کی تقاریر ختم ہونے کا انتظار بھی نہ کیا اور کھانے پر ہلہ بول دیا ۔ جلسہ جس سیاسی پارٹی کا بھی ہو ایسے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں  کارکنوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو ہی جاتا ہے  ن لیگ کے جلسے میں جو کچھ ہوا کوئی انہونی بات نہیں ۔