Friday, April 19, 2024

مرزا اور وسیم اختر کی اتفاقیہ ملاقات دوستی میں بدل گئی

مرزا اور وسیم اختر کی اتفاقیہ ملاقات دوستی میں بدل گئی
October 29, 2016
کراچی(92نیوز)ماضی کے دشمن آج ایک ہوگئے،ذوالفقار مرزا اور وسیم اختر کے درمیان عدالت میں ہونے والی اتفاقیہ ملاقات دوستی میں بدل گئی۔ تفصیلات کےمطابق کل کے دشمن آج دوست بن گئے، ذوالفقار مرزا اور وسیم اختر مقدمات کی سماعت کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت پہنچے تو اتفاقیہ ملاقات ہوگئی، دونوں رہنماوں نے کمرہ عدالت میں خوب گپ شپ لگائی، ملاقات خوشگوار موڈ میں ہوئی۔ سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا اور مئیر کراچی وسیم اختر کی اتفاقیہ ملاقات دوستی میں بدل گئی،دونوں رہنماوں نے سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ خود پر قائم مقدمات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ذوالفقار مرزا نے خوشگوار انداز میں سوال کیا کہ جیل میں کیسا سلوک کیا جارہا ہےتو وسیم اختر مسکرائےاور جواب دیا کہ جیل کی صورتحال ٹھیک ہے۔