Tuesday, April 16, 2024

اقلیتی برادری کی پاک فوج اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

اقلیتی برادری کی پاک فوج اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی
October 23, 2016
کراچی(92نیوز)پاک فوج اورکشمیر یوں سے اظہاریکجہتی کے لیے کراچی میں ریلیاں نکالی گئیں جس میں اقلیتی برادریوں سمیت عوام کی بڑی  تعدادنے شرکت کی ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں پاک فوج اورکشمیریوں سے اظہاریکجہتی کےلیے بنگالی باشندوں کی جانب سے کیماڑی سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکانے کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کی  مذؐمت کرتے ہوئے بھارتی پرچم اورنریندرمودی کاپتلابھی نذرآتش کیا۔ پاک فوج کی حمایت  اوربھارتی جارحیت کے خلاف ہندو،سکھ ،کرسچین برادری کے ایم سی گراونڈ میں جمع ہوئی تقریب میں خواتین اوربچوں کی بھی بڑی تعدادموجودتھی ۔تقریب کے شرکاکہناہے کہ بھارت میں نریندرمودی کے شرسے کوئی بھی نہیں  بچا۔ پاک فوج اورکشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی کے شرکانے اس عزم کااظہارکیاکہ کشمیریوں کی حمایت ہرسطح پرجاری رکھی جائے گی۔