Monday, May 6, 2024

پانامہ لیکس پر حکومتی وزراء قوم کو گمراہ کررہے ہیں : شاہ محمود ،جہانگیرترین

پانامہ لیکس پر حکومتی وزراء قوم کو گمراہ کررہے ہیں : شاہ محمود ،جہانگیرترین
November 11, 2016
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین  شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر حکومتی وزرا قوم کو گمراہ کررہے ہیں، ہم انکا اصل چہرہ دکھا کررہیں گے کہتے ہیں متنازع خبرپر کمیٹی کےخلاف سینیٹ میں قرارداد لانے کےلئے اپوزیشن متفق ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی  جہانگیر ترین، اسد عمرنے مشترکہ پریس کانفرنس میں پانامہ لیکس کے نئے ثبوت پیش کیے، اور کہا2001 سے 2005 تک شریف خاندان کی  سات کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں جن سے کئی اور کمپنیاں بن گئیں۔ وزیر اعظم کا سارا کاروبار شریف خاندان کا مشترکہ ہے، کہتے ہیں کہ کچھ ثبوت عدالت میں جا چکے کچھ نئے پیر کو جمع کرائیں گے۔ پی ٹی آئی رہنمائوں کا کہناتھاکہ مریم نواز اپنے والد کے زیرکفالت ہے۔  جسے  کوئی نہیں جھٹلا سکتا ان کاکہناتھاکہ چوہدری نثار ہمیں نیوز لیکس پر دکانداری کا طعنہ دے رہے ہیں  وزیرداخلہ سے پوچھتے ہیں کہ جن اداروں نے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا کیاوہ بھی دکانداری کررہےہیں؟ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کےلئے حکومتی کمیٹی کے خلاف سینیٹ میں قرارداد لانے کے لئے پیپلز پارٹی ،جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ق کی قیادت سے رابطہ ہوا ہے جلد مشترکہ قرارداد پارلیمنٹ میں پیش کرینگے ۔ اور واضح کریں کہ حکومتی کمیٹی پر انھیں ہی نہیں دیگر جماعتوں کو بھی اعتراض ہے ۔