Thursday, May 2, 2024

کربلا : لاکھوں افراد شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنےکیلئے روضہ امام حسین پر موجود ہیں

کربلا : لاکھوں افراد شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنےکیلئے روضہ امام حسین پر موجود ہیں
October 12, 2016
بغداد(ویب ڈیسک)عراق کے شہر کربلا میں لاکھوں افراد شہدائے کربلاکو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے روضہ  امام حسین رضی اللہ  تعالیٰ عنہ پرموجود ہیں۔ شہر میں کئی چھوٹے جلوس بھی نکالے جارہے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق عراق میں یوم عاشور  کا سب سے بڑا اجتماع  کربلا معلیٰ میں روضہ امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر ہو رہا ہے، جہاں دنیا بھر سے زائرین  جمع ہیں۔ کربلا میں لاکھوں مسلمان سخت حفاظتی انتظامات میں عظیم ترین قربانی کوخراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ جہاں ہر آنکھ شہدائے کربلا کیلئے اشکبار ہے۔ میدان کربلا میں  ہر زبان یادِ حسین رضی اللہ تعالیٰ میں لگی ہے گریہ زاری، نوحہ خوانی اورعزاداری جاری ہے۔  مرکزی جلوس کی نگرانی کیلئے ناصرف سیکڑوں کیمرے لگائے گئے ہیں بلکہ ہزاروں اہلکار بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق  بیس لاکھ سے زائد زائرین  عراقی شہر کربلا میں پہنچے ہیں  نہ صرف عراق بلکہ ایران اور پاکستان سے بھی زائرین کی بڑی تعداد نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یاد منانے کے لیے یہاں آئی ہے۔ زائرین  نوحہ خوانی کرنے کے علاوہ روایتی انداز میں ماتم بھی کررہے ہیں ۔ بغداد سمیت عراق  کے  دیگر  شہروں  میں  بھی   شہدا  کربلا کی  یاد میں  ماتمی  جلوس نکالے  گئے  اور مجالس ہوئیں۔ اس موقع پر زاکرین نے نواسہ رسول اور ان کے ساتھیوں کی عظیم  قربانیوں کو بیان کیاکسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ  رہیں۔