Friday, April 26, 2024

کوہلو : شرپسندوں نے 2 کھمبوں کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا

کوہلو : شرپسندوں نے 2 کھمبوں کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا
October 21, 2016
  کوہلو(92نیوز)بلوچستان میں امن کے دشمنوں نے ایک اور وار کرتے ہوئے کوہلو میں بجلی کے دو کھمبوں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا،،ٹاور تباہ ہونے سے علاقے میں بجلی کی ترسیل منقطع ہوگئی ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق بلوچستان میں دہشتگرد ایک مرتبہ پھر سراٹھانے لگے کوہلو کے علاقے تمبو میں نامعلوم افراد نے بارودی مواد نصب کرکے بجلی کے دوکھمبوں کو تباہ کردیا جس کے بعد تحصیل تمبو کے کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی اطلاع ملنے پر لیویز اور دیگر سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی، قانون نافذکرنے والے اداروں اور انتظامیہ کی جانب سے کلیرنس ملنے کے بعد واپڈا کی ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئی  اوربجلی بحال کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے شروع کردئیے۔ دوسری طرف ڈیرہ بگٹی میں سوئی کی حدود کٹھن میں بیل گاڑی پر سوار دو افراد اور ایک خاتون کام کے لیے کھیتوں کی طرف جارہے تھے کہ راستے میں بارودی سرنگ کا زور دار دھماکا ہوگیا  جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئےجاں بحق افراد کی لاشوں کو لیویز اہلکاروں اور سکیورٹی فورسز نے اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا۔