Friday, April 19, 2024

میاں طاہر جمیل نے رانا ثناءاللہ پر قاتلانہ حملے کا الزام عائد کردیا

میاں طاہر جمیل نے رانا ثناءاللہ پر قاتلانہ حملے کا الزام عائد کردیا
October 17, 2016
لاہور(92نیوز)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکمران جماعت مسلم لیگ نون کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آگئے ۔ فیصل آباد کے رکن صوبائی اسمبلی میاں طاہر جمیل نے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ پر قاتلانہ حملے کا الزام عائد کر دیا. تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ پچاس منٹ کی تاخیر سے سپیکر رانا محمد اقبال کی زیر صدارت شروع ہوا جو اجلاس شروع کرا کے فوری طور پر چلے گئے۔ تحریک استحقاق پیش کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رکن صوبائی اسمبلی میاں طاہر جمیل نے اپنے اوپر فائرنگ کرانے کا الزام وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ پر لگایا ۔ پنجاب اسمبلی میں وزیر خوراک بلال یاسین کی معطلی کے باعث محکمہ خوراک کے حوالے سے سوالات کے جوابات بھی نہ دیئے جا سکےعظمیٰ بخاری نے لاہور بورڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے جبکہ بورڈ انتظامیہ بچوں کے چکر پر چکر لگوا رہی ہے۔ احسن ریاض فتیانہ نے کورم کی نشاندہی کی جس کے بعد پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں لیکن کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس منگل کی صبح دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔