Sunday, May 19, 2024

محسن نقوی نے پنجاب پولیس ایپ میرا پیارا کا آغاز کردیا

محسن نقوی نے پنجاب پولیس ایپ میرا پیارا کا آغاز کردیا
May 5, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب پولیس کی ایپ میرا پیارا کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

ایپ میں عوام کی سہولت کیلئے گیارہ مفید فیچرز شامل ہیں۔ گمشدگی، ورثا کی تلاش اور جرائم کی رپورٹ بھی کی جاسکے گی۔ دہشت گردی اور نفرت انگیزی کے معاملات ایپ کے ذریعے رپورٹ کئے جاسکیں گے۔

اس ایپ کے ذریعے سائلین گھر بیٹھے اپنے شکایات پولیس تک پہنچا سکیں گے، محسن نقوی نے اقدام کو لائق تحسین قرار دیا۔