Friday, April 19, 2024

محسن نقوی نے نیب سے پلی بارگین کر رکھی ہے، شیخ رشید

محسن نقوی نے نیب سے پلی بارگین کر رکھی ہے، شیخ رشید
January 24, 2023 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کہتےہیں محسن نقوی نے نیب سے پلی بارگین کررکھی ہے۔ عوامی مسلم لیگ اس کے خلاف عدالت میں جائے گی۔

منگل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محسن نقوی آصف زرداری کے فرنٹ مین ہیں، یہ الیکشن سے فرارہورہے ہیں، الیکشن ان کی سیاسی موت ہے۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ملک معاشی طور پر تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، برطانیہ میں لوگ پاکستانیوں کے لیے فکر مند ہیں، ملک کو بچانے کے لیے عوام سڑکوں پر آئیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ مزید بولے کہ سیاست سے بات آگے نکل گئی ہے، ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے، حکومت کو معلوم نہیں کہ زمین کتنی گرم ہورہی ہے۔ حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے، کل جلسے کے بعد لاہور بھی جاسکتا ہوں۔