Monday, September 16, 2024

مہنگی بجلی: جماعت اسلامی کا یکم ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان

مہنگی بجلی: جماعت اسلامی کا یکم ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان
August 26, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی نے یکم ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کردیا۔

جماعت اسلامی بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سڑکوں پرآگئی ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا یکم ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کردیا۔

ہفتہ کے روز لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی چھڑی کو بھی توڑ دیں گے، الیکشن کمیشن تین ماہ کے اندر انتخابات یقینی بنائے، تاخیر قبول نہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں خود پاکستانیوں کے لئے عزت کے ساتھ جینا و سانس لینا ناممکن بنایا گیا۔ انگریز چلا آگیا سامراجی نظام اسی طرح قائم ہے۔

امیر جماعت اسلامی بولے کہ نگران حکومت آتے ہی پٹرول 20 روپے لٹر مہنگا جبکہ بجلی کی یونٹ قیمت 56 روپے تک پہنچا دی گئی۔ بجلی کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کرکے قوم کو خودکشی پر مجبور کر دیا۔