Friday, April 26, 2024

مہنگائی قابو میں نہ آئی، گوشت، سبزیاں، پھل بدستور مہنگا، آٹا نایاب

مہنگائی قابو میں نہ آئی، گوشت، سبزیاں، پھل بدستور مہنگا، آٹا نایاب
May 9, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مہنگائی قابو میں نہ آئی، گوشت، سبزیاں، پھل بدستور مہنگا جبکہ آٹا مہنگا ہونے کے باوجود نایاب ہوگیا۔

صوبائی دارلحکومت لاہورمیں قیمتوں میں اضافے کے باوجود آٹے کا حصول مشکل ہو گیا، شہرکے بیشتر علاقوں میں آٹے کا اسٹاک ہی موجود نہیں، دکاندار کہتے ہیں عید کے بعد سے ابھی تک آٹے کی سپلائی ہی نہیں مل رہی۔

اس وقت چائینہ اسکیم، شیر شاہ کالونی، اچھرہ، چونگی امرسدھو، اسلام پورہ اور والٹن کے علاقوں میں آٹے کا اسٹاک ہی موجود نہیں۔ شہری کہتے ہیں قیمتوں میں اضافہ تو کردیا اب آٹے کی فراہمی تو یقینی بنا دیں تاکہ دو وقت کی روٹی سکون سے کھا سکیں۔ ادھر دکاندار کا کہنا ہے عید کے بعد سے آٹے کی سپلائی ہی نہیں ملی جس وجہ سے ریک خالی ہیں۔

ادھر فلورملزایسوسی ایشن کے عہدیدارن کا کہنا ہے گندم مہنگے داموں مل رہی ہے جس وجہ سے آٹے کی قیمت بڑھناے پر مجبور ہیں۔ شہر میں اس وقت آٹے کا 10 کلو گرام کا تھیلا 660 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1310 روپے میں مل رہا ہے۔

ادھر کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت 600 سے نیچے نہ آسکی، لاہور میں آٹے کے ساتھ ساتھ مرغی کاگوشت بھی سستانہ ہوا اوپر سے سبزیاں اورپھل بھی مہنگے ہوگئے، مرغی کا گوشت ابھی تک 429 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، انڈے بھی 152 روپے درجن سے نیچے نہ آسکے، لیموں کی قیمت 750 روپے، پیاز 150، لہسن 310 اور ادرک کی قیمت 210 روپے کلو تک جا پہنچی۔

مٹر 150 روپے کلو تک جا پہنچا، آلو بھی 40 روپے کلو تک فروخت ہونے لگا۔ بھنڈی 80 روپے، سبز مرچ 104 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ پھلوں میں سیب 240 روپے کلو، کیلا 160 روپے درجن تک جا پہنچا، اناربدانہ455، آم 160 سے 180 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں چکن نے 5 سو کا ہندسہ عبور کر گیا جبکہ بڑا گوشت 680 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ شہریوں نے گراں فروشی پر قابو پانے کا مطالبہ کر دیا۔