Friday, March 29, 2024

مہنگائی تعلیم کے شعبہ پر اثرانداز، پیپر مہنگا ہونے سے قیمت میں تین گنا اضافہ

مہنگائی تعلیم کے شعبہ پر اثرانداز، پیپر مہنگا ہونے سے قیمت میں تین گنا اضافہ
June 23, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مہنگائی تعلیم کے شعبہ پر اثرانداز ہونے لگی۔ پیپر مہنگا ہونے سے کتاب اور کاپی کی قیمت میں تین گنا اضافہ ہو گیا۔

کاپیوں کی قیمتیں والدین کی گنجائش سے زیادہ ہو گئیں۔ والدین کہتے ہیں مہنگائی کے اس دور میں کاپی اور کتاب خریدنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔

دکاندار کہتے ہیں پیپر مہنگا ہونے سے کتاب کی قیمت اتنی بڑھ گئی ہے کہ ٹیکسٹ بک کے علاوہ ادبی کتابوں کا مارکیٹ میں خریداری ہی نہیں۔

ٹیکسٹ بک پبلشرز ایسوسی ایشن عہدیداران کا کہنا ہے کہ مل مالکان کی طرف سے مصنوعی قلت پیدا کرکے کاغذ کی قیمت میں 100 فیصد سے زیادہ اضافہ کر دیا گیا۔ کاغذ کی قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو پاکستان میں تعلیمی نظام مفلوج ہو جائے گا۔

والدین، طلبہ، دکانداروں اور بکس پبلشرز نے حکومت سے اپیل کی ہے تعلیم کی شرح میں اضافے کے لئے کاغذ کے ریٹس کم کر کے سستی کتاب کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔