Sunday, May 22, 2022

مہنگائی مکاؤ مارچ میں مریم نواز اور حمزہ کیساتھ نکلو، شہباز شریف

مہنگائی مکاؤ مارچ میں مریم نواز اور حمزہ کیساتھ نکلو، شہباز شریف
March 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی مکاؤ مارچ میں مریم نواز اور حمزہ کے ساتھ نکلو۔

اپوزیشن رہنماء نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عمران نیازی کے دور میں بدترین غربت، مہنگائی اور کرپشن ہوئی، کرپٹ حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹانے کیلئے عوام مہنگائی مکاؤ مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ اس حکومت کی بدترین کرپشن بھی ایک سچ ہے، عوام مہنگائی مکاؤ مارچ میں بھرپور شرکت کریں تاکہ اس کرپٹ اور لوٹ مار میں ملوث حکومت کا آئینی طریقے سے خاتمہ ہو۔