Sunday, May 5, 2024

ملک میں پیسے آ نہیں رہے جا رہے ہیں، شوکت ترین

ملک میں پیسے آ نہیں رہے جا رہے ہیں، شوکت ترین
January 19, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے ایک بار پھر معاشی حالات پر تشویش کا اظہار کردیا۔

جمعرات کے روز پی ٹی آئی رہنماؤں کی مشترکہ پریس کا نفرنس میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح بلند ترین ہے، ملک میں پیسے آ نہیں رہے جا رہے ہیں۔ کاروبار بند ہوچکے، پانچ ارب ڈالرز کی ایل سیز رکی ہوئی ہیں۔

شوکت ترین نے کہا کہ دوست ممالک بھی اب شرائط کے بغیر نہ دینے کا کہہ رہے ہیں، سعودی عرب نے بھی قرض دینے کے لیے شرائط رکھ دی ہیں۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ افراط زر 27 فیصد ہوچکا، ریونیو کم ہونے کی وجہ سے آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہورہا۔ موجودہ حکمران اگلے چند ہفتوں میں بھاگ جائیں گے مگر عوام ان کو نہیں چھوڑیں گے۔