Friday, April 26, 2024

مہنگائی کی شرح 31 فیصد اضافے کیساتھ بلند ترین تاریخی سطح پر پہنچ گئی، فواد چودھری ‏

مہنگائی کی شرح 31 فیصد اضافے کیساتھ بلند ترین تاریخی سطح پر پہنچ گئی، فواد چودھری ‏
January 7, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - رہنماء تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا ہے مہنگائی کی شرح 31 فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ہفتہ کے روز ٹویٹ پیغام میں کہا کہ خطرہ اس بات کا ہے کہ اگر ملک میں کسی قیادت کے بغیر احتجاج شروع ہو گئے تو اس انتشار کو کون روکے گا؟ ابھی بھی عوام نے حیران کن صبر کا مظاہرہ کیا ہے ورنہ اس معاشی تباہی کے بعد ردعمل نہ آنا حیران کن ہے۔