Thursday, May 2, 2024

مہنگائی کی شرح 24 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مہنگائی کی شرح 24 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
June 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک بھر میں مہنگائی کی شرح چوبیس فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 33 اشیا ضروریہ مہنگی ہوگئیں، آلو، ٹماٹر، دالیں، نمک گوشت، دودھ کی قیمت میں اضافہ ہوا، گھی کی فی کلو قیمت ریکارڈ اٹھائیس روپے بڑھی۔

ایک ہفتے کے دوران پانچ اشیا کی قیمتیں کم بھی ہوئیں، جبکہ تیرہ اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ایک ہفتے میں 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 13 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔