Tuesday, May 7, 2024

مہنگائی کے عالمی بحران میں عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی، وزیراعظم عمران خان

مہنگائی کے عالمی بحران میں عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی، وزیراعظم عمران خان
February 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا مہنگائی کے عالمی بحران میں عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ملکی اقتصادی صورتحال اور عالمی سطح پر اشیاءِ ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، فاقی وزراء نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے دورہ روس پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ترقی پذیر ممالک عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی قیمتوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات کو عام آدمی تک پہنچنے سے روکنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔