Saturday, May 18, 2024

مہنگائی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، شوکت ترین

مہنگائی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، شوکت ترین
December 16, 2022 ویب ڈیسک

گوجرانوالہ (92 نیوز) - سابق وزیرخزانہ اور پی ٹی آئی رہنماء شوکت ترین نے کہا ہے کہ مہنگائی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، غریب مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے۔

جمعہ کے روز گوجرانوالہ میں کنونش سے خطاب میں کہا ہمارے دور میں محصولات میں 30 فیصد کے حساب سے اضافہ ہورہا تھا۔ نومبر میں ترسیلات 14 فیصد منفی پر ہیں، ہمارے دورمیں معیشت 6 فیصد گروتھ کررہی تھی، اب منفی ہے، ہم نے اپنا پیٹ کاٹ کر عوام کو ریلیف دیا تھا۔

شوکت ترین بولے کہ انڈسٹری، آئی ٹی اور ایکسپورٹ کو بڑھانا ہوگا، 80 فیصد سمال اینڈ میڈیم انڈسٹری ہے، ایگریکلچر پر پی ٹی آئی پہلے بھی کام کر رہی تھی، آئندہ بھی کریں گے۔ پی ٹی آئی حکومت نے آلو، پیاز اور ٹماٹر کی قیمت کو کنٹرول کیا۔

انرجی ریفارمز کی اشد ضرورت ہے، فنانشل سیکٹر کو ریفارم کرنے کیلئے سوچ بچار کر رہے ہیں، عمران خان نے دس بڑے اور سینکڑوں چھوٹے ڈیم شروع کروائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 62 فیصد یوتھ بیرون ملک جانا چاہتی ہے، عمران خان کا ویژن ہے کہ حکومت میں آکر بہتری کی جانب جائیں گے، غریب عوام کو بھی اتنے مواقع ملیں جتنے امیر کو ملتے ہیں۔