Friday, April 26, 2024

جب 38 فیصد مہنگائی بڑھے گی تو معیشت کا پہیہ بھی جام ہو جائیگا، شیخ رشید

جب 38 فیصد مہنگائی بڑھے گی تو معیشت کا پہیہ بھی جام ہو جائیگا، شیخ رشید
August 1, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - اسلام آباد (92 نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا خام مال پر پابندی سے برآمدات 25 فیصد کم ہو گئی ہیں، جب 38 فیصد مہنگائی بڑھے گی، تو افراط زر ہی نہیں، معیشت کا پہیہ بھی جام ہو جائے گا۔

سوموار کے روز اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ہمت ہے تو وزرا پی ڈی ایم کے اجلاس کے بجائے عوام میں جا کر اپنی صفائی پیش کریں۔ ہر مہینے 200 فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں، 100 فیصد کرائم بڑھ گیا ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ‏مولانا فضل الرحمٰن کے دھمکی آمیز بیان مزید انتشار پیدا کریں گے۔ چاکلیٹ بیچنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آٹے اور گھی کا قحط پڑنے والا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ بولے کہ 3 روپے پٹرول میں کمی اور 9 روپے ڈیزل میں اضافہ قوم سے مذاق ہے۔ مزید کہا کہ حکمرانوں کے کارخانے ٹھیک چل رہے ہیں، غریب کے گھر کا خانہ خراب ہو گیا ہے۔