Thursday, April 18, 2024

محمد بن سلمان سعودی عرب کے پہلے وزیراعظم مقرر

محمد بن سلمان سعودی عرب کے پہلے وزیراعظم مقرر
September 28, 2022 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) - محمد بن سلمان سعودی عرب کے پہلے وزیراعظم مقرر ہو گئے۔

سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کر دیا۔ محمد بن سلمان کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ سعودی عرب کے آئین کی دفعہ چھپن کے تحت کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹ میں محمد بن سلمان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو سعودی عرب کے وزیر اعظم کے طور پر تقرری کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں آپ کی کامیابی اور برادر ملک سعودی عرب کے لیے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی قیادت میں مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں۔