پشاور (92 نیوز) - خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے حلف اُٹھا لیا۔
گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے حلف لیا، گورنر ہائوس میں حلف برداری تقریب میں سیاسی رہنمائوں سرکاری افسران نے شرکت کی۔
اس سے قبل نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کیلئے اپوزیشن اور حکومت نے اعظم خان کے نام پر اتفاق کیا، وزیراعلیٰ محمود خان اوراپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا۔
اکرم درانی نے کہا اعظم خان کے نام پر کسی کو اعتراض نہیں، فنانس اور انتظامی امور سے واقف ہیں، وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعلیٰ نے بیٹھ کر اہم فیصلہ کیا۔
اعظم خان سابق بیوروکریٹ اور سابق صوبائی وزیر رہ چکے ہیں، کے پی کے چیف سیکرٹری اور وفاق میں کئی وزارتوں کے سیکرٹری بھی رہے، تعلق چارسدہ سے ہے۔