Friday, April 26, 2024

محکمہ ریلوے نے دس ٹرینوں کا انتظام نیلام کر دیا

محکمہ ریلوے نے دس ٹرینوں کا انتظام  نیلام کر دیا
February 8, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) محکمہ ریلوے نے دس ٹرینوں کا انتظام نیلام کر دیا۔

ایکسپریس اور انٹر سٹی ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ 8 ارب 95 کروڑ 30 لاکھ میں نیلام کی گئی۔ ریلوے نے نجی شعبہ سے ملنے والی پیشکش قبول کر لی۔ نجی فرموں کو بڈز کی 10 فیصد رقم بطور پرفارمنس سکیورٹی ایک ماہ کے اندر جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی۔ ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ کیلئے ریلوے اور نجی شعبہ کے مابین معاہدے کی یاداشت پر دستخط کئے جائیں گے۔

راولپنڈی کراچی کے درمیان چلنے والی گرین لائن ٹرین 2 ارب50 کروڑ 20 لاکھ روپے مین نیلام ہوئی۔ راولپنڈی کراچی کے درمیان چلنے والی تیز گام 2 ارب 6 کروڑ 70 لاکھ میں آوٹ سورس ہوئی۔ بہاالدین ذکریا ایکسپریس 1 ارب 25 کروڑ 20 لاکھ، لاہور کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس1 ارب 73 کروڑ 60 لاکھ میں نیلام ہوئی۔ لاہور راولپنڈی کے درمیان سبک خرام ریل کار33 کروڑ، راول ایکسپریس 33 کروڑ، لاہور ملتان کے درمیان موسی پاک ریل کار 26 کروڑ 80 لاکھ، راوی ایکسپریس 3 کروڑ 90 لاکھ، تھل ایکسپریس 33 کروڑ 90 لاکھ ،موئن جو ڈرو9 کروڑ روپے میں نیلام ہوئی۔

33 مسافر ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ کیلئے ہونے والے ٹینڈر میں نجی شعبہ نے 19 مسافر ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ کیلئے 17 ارب 10 کروڑ 64 لاکھ روپے پر مشتمل بڈز جمع کرائی۔ صرف 10 ٹرینوں کیلئے ملنے والی بڈز تسلیم کرکے نجی فرموں کو ایکسیپٹنس لیٹرز جاری کئے گئے۔