اسلام آباد (92 نیوز) - محکمہ موسمیات نے خوشگوار عید کی پیش گوئی کردی۔
یکم سے پانچ مئی تک گردآلوہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ بادلوں کا نیا سلسلہ آج سے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا۔
خیبرپختونخوا میں آج سے گرمی کا زور کم ہو جائے گا، پہاڑی علاقوں میں آج سے جمعرات تک بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
گزشتہ روز ڈی آئی خان میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، پشاور میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ گزشتہ روزپارا چنار میں 6، دیر میں 2، کالام میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔