Saturday, May 18, 2024

محکمہ موسمیات نے بھاری برف باری کی پیشگوئی کر دی تھی، چیئرمین این ڈی ایم اے

محکمہ موسمیات نے بھاری برف باری کی پیشگوئی کر دی تھی، چیئرمین این ڈی ایم اے
January 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کا کہنا ہے محکمہ موسمیات نے بھاری برف باری کی پیشگوئی کر دی تھی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ہنگامی صورتحال کو بہترین انداز میں ہینڈل کررہے ہیں، کیمپ لگا دیئے، بہت سے راستے کھول دیئے۔

اس سے قبل چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کا گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو سے ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا،

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان کے متاثرین کے لیے امدادی سامان پاک فضائیہ کے طیارے سی ون تھرٹی کے ذریعے روانہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مری میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، نتھیاگلی میں پاک فضائیہ متحرک ہے، کالا باغ میں امدادی سیل قائم کردیا گیا ہے۔