Wednesday, April 24, 2024

محکمہ خوراک نے سندھ میں گندم کی خریداری شروع کر دی

محکمہ خوراک نے سندھ میں گندم کی خریداری شروع کر دی
March 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - محکمہ خوراک نے سندھ میں گندم کی خریداری شروع کر دی ۔ گندم کی اسمگلنگ روکنے کیلئے سینئرافسران کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی۔

گندم افغانستان اسمگلنگ روکنے کیلئے سکھر اور لاڑکانہ کے کمشنرز اور ڈی آئی جیز کی نگرانی میں کمیٹی بنائی گئی۔ سیکریٹری خوراک کا کہنا ہے اس بار ایڈوانس ادائیگی نہیں کی جائے گی۔ گندم خریدنے میں ایڈوانس ادائیگی کو کرپشن سمجھا جائے گا۔ ماضی میں کرپشن میں ملوث افسران کو خریداری مرکز کا انچارج نہیں لگایا جائے ۔ سندھ میں 14 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی ۔

قبل ازیں سعید غنی کا کہنا تھا سندھ حکومت نے گندم چوری کرنے والے چوہوں کو پکڑا۔ گندم چوری کا نوٹس پیپلزپارٹی کے وزیر نے لیا تھا اور نیب کو تحقیقات کیلئے بھی لکھا۔

واضح رہے کہ اسد عمر کا کہنا تھا سندھ کے عوام جب مہنگا آٹا خرید رہے تھے، اس وقت سندھ میں گندم چوری ہو رہی تھی۔ سندھ میں آٹے کی قیمت پنجاب کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ سندھ میں 20 ارب روپے کی گندم چوہے کھا گئے۔ پیپلزپارٹی والے بتائیں کہ سندھ کی گندم انسانی نوعیت کے چوہے کھا گئے یا پھر یہ فالودے اور ربڑی والے جیسے تھے۔