Saturday, April 27, 2024

مغربی ممالک کا یوکرین کی فوجی امداد کیلئے 1.5 ارب یورو اکٹھے کرنے کے عزم کا اظہار

مغربی ممالک کا یوکرین کی فوجی امداد کیلئے 1.5 ارب یورو اکٹھے کرنے کے عزم کا اظہار
August 12, 2022 ویب ڈیسک

کوپن ہیگن (92 نیوز) - مغربی ممالک نے یوکرین کی فوجی امداد کیلئے ایک اعشاریہ پانچ ارب یورو اکٹھے کرنے کے عزم کا اظہار کردیا۔

یورپی یونین کے ایک روزہ اجلاس کے اختتام پر ڈنمارک کے وزیر دفاع نے رقم اکٹھی کرنے کے فیصلے کی تصدیق کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ رقم ہتھیاروں کی پیداوار بڑھانے اور یوکرینی فوجیوں کی تربیت پر خرچ کی جائے گی۔

برطانوی سیکرٹری دفاع بین والس نے کہا کہ اس اجلاس سے ثابت ہوگیا کہ روسی صدر پیوٹن کی مغربی ممالک کو یوکرین کی مدد سے روکنے کی خواہش ناکام ہوچکی ہے۔

ایک اعشاریہ پانچ ارب یورو کی اس رقم میں برطانیہ، ڈنمارک اور ناروے کے عطیات شامل ہیں لیکن دیگر ممالک اپنی پارلیمان سے منظوری کے بعد فنڈ میں حصہ ڈالیں گے۔