Sunday, September 8, 2024

مغربی میڈیا نے 20 برس طالبان مخالف پروپیگنڈا کیا، انس حقانی

مغربی میڈیا نے 20 برس طالبان مخالف پروپیگنڈا کیا، انس حقانی
August 27, 2023 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) - طالبان رہنماء انس حقانی نے کہا ہے کہ مغربی میڈیا نے 20 برس طالبان مخالف پروپیگنڈا کرکے لوگوں کو گمراہ کردیا ہے۔

انس حقانی نے پاکستان میں موجود برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے بیان پر کہا کہ پروپیگنڈے کے باعث جین میریٹ جیسے سیاستدان بھی حقائق نہیں دیکھ پا رہے۔

انہوں نے کہا کہ جین میریٹ نے افغانستان میں ٹی ٹی پی و دیگر دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔