Thursday, April 25, 2024

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل، گرمی کی لہر کا زور ٹوٹ گیا

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل، گرمی کی لہر کا زور ٹوٹ گیا
May 20, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گیا جس کے باعث گرمی کی لہر کا زور ٹوٹ گیا۔

پنجاب، خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں آج بارش اور آندھی کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ ، خطہ پوٹھوہار سمیت بالائی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا میں بھی پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، وزیرستان، باجوڑ میں بادل برسنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منڈی بہاو الدین، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور نارووال میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ بارش اور تیز ہواؤں کا حالیہ سلسلہ 24 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔