کراچی (92 نیوز) - ملک کے معروف عالم دین مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ جامعہ دارالعلوم کراچی میں ادا کردی گئی۔
مفتی تقی عثمانی نے نماز جنازہ پڑھائی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن اور حافظ نعیم الرحمٰن سمیت سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوئیں۔ نماز جنازہ میں علمائے کرام اور جامعہ کے طلبا بھی شریک ہوئے۔
یاد رہے کہ مفتی رفیع عثمانی 21 جولائی 1936ء کو بھارت کے علاقے دیوبند میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ تحریک پاکستان کے بھی سرکردہ رہنما تھے۔
مفتی رفیع عثمان، مفتی شفیع عثمانی کے بڑے بیٹے اور مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی تھے۔ مفتی رفیع عثمانی جامعہ دارالعلوم کراچی کے صدر کے عہدے پر فرائض رہے جبکہ دار المدارس العربیہ کے سرپرست اعلیٰ کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں۔
مفتی محمد رفیع عثمانی نے درجن بھر کتابیں لکھیں ،جن میں درس مسلم، دو قومی نظریہ، نوادر الفقہ قابل ذکر تھیں۔