Saturday, April 27, 2024

مفتاح اسماعیل نے کنفیوزڈ بجٹ پیش کیا، گروتھ فیگرز مشکوک ہیں، شوکت ترین

مفتاح اسماعیل نے کنفیوزڈ بجٹ پیش کیا، گروتھ فیگرز مشکوک ہیں، شوکت ترین
June 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کہتے ہیں، مفتاح اسماعیل نے کنفیوزڈ بجٹ پیش کیا، موجودہ حکومت کے گروتھ فیگرز مشکوک ہیں۔

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی 24 فیصد تک ہوچکی، بے روز گاری کی شرح 25 سے 30 فیصد تک جائے گی۔

شوکت ترین بولے کہ پٹرولیم لیوی بڑھانے سے پٹرول 35 روپے فی لٹر تک مزید مہنگا ہوگا، مزید کہا کہ ہمارے دور میں سب سے زیادہ جی ڈی پی گروتھ ہوئی۔

سابق وزیر خزانہ بولے کہ ہم نے صنعتوں کو مراعات دیں، حکومت واپس لے رہی ہے، ہم نے 7.2 فیصد صنعتی ترقی کی جو تیس سال میں سب سے زیادہ ہے۔