Saturday, July 27, 2024

مفتاح اسماعیل نے استعفی دے دیا، اسحاق ڈار وزیر خزانہ نامزد

مفتاح اسماعیل نے استعفی دے دیا، اسحاق ڈار وزیر خزانہ نامزد
September 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے استعفی دے دیا۔ اسحاق ڈار وزیر خزانہ نامزد ہو گئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی زیرصدارت لندن میں اہم پارٹی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی وقومی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفی قائد محمد نواز شریف کو پیش کیا۔

انہوں نے کہا وزارت آپ کی امانت تھی، آپ نے ہی وزیر بنایا تھا۔ چار ماہ میں اپنی بھرپور صلاحیت سے کام کیا، پارٹی اور ملک سے وفاداری نبھائی۔ قائد محمد نواز شریف نے مشکل ترین حالات میں ذمہ داریاں نبھانے پر مفتاح اسماعیل کی کوششوں کو سراہا۔

ادھر قائد نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیرِ خزانہ کے لئے نامزد کر دیا۔ وزیراعظم شہبازشریف، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب، مفتاح اسماعیل،ملک محمد احمدخان اور احد چیمہ کی اجلاس میں شرکت ہوئی۔