Friday, April 26, 2024

مفتاح اسماعیل کا تمام اشیا کی درآمد پر پابندی ہٹانے کا اعلان

مفتاح اسماعیل کا تمام اشیا کی درآمد پر پابندی ہٹانے کا اعلان
August 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے تمام اشیا کی درآمد پر پابندی ہٹانے کا اعلان کر دیا۔

مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا لگثری آئٹمز کی درآمد کھول رہے ہیں مگر ڈیوٹی اتنی بڑھائیں گے کہ درآمد کم ہو۔ تاجروں پر فکس ٹیکس ختم کر دیا۔ ریٹیل ٹیکس 42 ارب سے کم کرکے 27 ارب تک لے آئے ہیں۔ تمباکو اور سگریٹ پر ٹیکس بڑھا رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کی جتنی کنڈیشنز تھیں ہم نے پوری کر دی ہیں۔ چین کی حکومت نے بہت تعاون کیا۔ تین دوست ممالک نے بھی تعاون کیا۔ سعودی عرب نے آنیوالے لون بھی ری لون کرنے کا کہا ہے۔ امپورٹ بھی ہمارے کنٹرول میں ہے۔ ہم نے بین لگایا تھا۔ آئی ایم ایف بھی چاہتا ہے کہ ہم یہ جلدی بین ہٹا لیں۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہمارے پاس لیمٹڈ ڈالرز ہوں تو ہم یہ ذمہ داری پوری کرتے ہیں، چونکہ اب انٹرنیشنل ریکوائرمنٹ ہے ہم تمام چیزوں سے بین ہٹا رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہو گی جتنی ڈیوٹیز ہیں ہم اس پر تین گنا آ ڈیز لگائیں۔ بڑی بڑی گاڑیوں پر بہت ڈیوٹیز لگائیں گے۔