Tuesday, July 23, 2024

مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی اُمور پر تبادلہ خیال

مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی اُمور پر تبادلہ خیال
August 25, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے جمعہ کو رائے ونڈ میں ملاقات کی۔

باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے ماحولیات، تجارت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

بات چیت کے دوران، مریم نواز شریف نے جین میریٹ کو پاکستان میں ان کے سفارتی کردار پر مبارکباد دی۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جین میریٹ کے کردار کو بھی سراہا۔ انہوں نے سیلاب متاثرین اور خواتین کی تعلیم کے لیے عطیہ دینے پر برطانیہ کا شکریہ ادا کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔