Friday, March 29, 2024

ٹرمپ کی خواتین بارے نازیبا آڈیو ٹیپ لڑکپن کی بات ہے : اہلیہ کا انٹرویو

ٹرمپ کی خواتین بارے نازیبا آڈیو ٹیپ لڑکپن کی بات ہے : اہلیہ کا انٹرویو
October 18, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ اپنے شوہر کے دفاع کے لیے میدان میں آ گئیں۔ کہتی ہیں ٹرمپ کی خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ پر مبنی آڈیو ٹیپ لڑکپن کی بات ہے۔ ٹرمپ پر الزامات اپوزیشن کی منظم مہم ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق سپر ماڈل اور امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ ملینیا ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران اپنے شوہر کا بھرپور دفاع کیا۔ ملینیا کا کہنا تھا کہ جو الفاظ آڈیو ٹیپ میں استعمال کیے گئے ایسے الفاظ انہوں نے کبھی ٹرمپ کی زبان سے نہیں سنے لیکن نجی طور پر شاید ایسی گفتگو کی ہو۔ جن خواتین نے الزامات لگائے کیا ان کاپس منظربھی دیکھا گیا؟ الزامات لگانے والوں کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ ان کو اپنے شوہر پر پورا اعتماد ہے۔ ٹرمپ پر خواتین سے دست درازی کے الزامات جھوٹے ہیں۔ ملینیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی۔