مدینہ منورہ میں باران رحمت، موسم خوشگوار ہوگیا

مدینہ (92 نیوز) مدینہ منورہ میں باران رحمت نے موسم خوشگوار بنا دیا، بارش کے بعد مسجد نبویﷺ کے حسن کو چارچاند لگ گئے۔
مدینہ منورہ میں کالی گھٹائیں خوب جم کر برسیں، بارش نے شہر نبیﷺ کی رونقیں نکھار دیں، بھیگا موسم بھی عاشقان رسولﷺ کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکا۔
لوگوں کی بڑی تعداد مسجد نبوی پہنچی، نوافل ادا کیے اور محبوب خداﷺ کے روضہ مبارک پر حاضری دی، اس موقع پر خدام بھی مسجد کی صفائی ستھرائی میں مصروف رہے۔