Thursday, March 28, 2024

مدینہ منورہ خواتین کیلئے محفوظ ترین شہر بن گیا ، رپورٹ

مدینہ منورہ خواتین کیلئے محفوظ ترین شہر بن گیا ، رپورٹ
February 18, 2022 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) مدینہ منورہ خواتین کیلئے محفوظ ترین شہر بن گیا۔

برطانوی ادارے نے اپنی رپورٹ میں تنہا سفر کرنے والی خواتین کے لئے مدینہ منورہ کو دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار دیا ہے۔

برطانوی ادارے InsureMyTrip  نے دنیا بھر سے تنہا سفر کرنے والی خواتین کے لیے محفوظ ترین شہر کی فہرست جاری کی ہے جس میں خواتین کے لئے مدینہ منورہ کو محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ میں جرائم کی شرح انتہائی کم ہے۔

ادارے نے فرانس کے دار الحکومت پیرس کو مسافر خواتین کے لیے سب سے کم محفوظ شہر قرار دیا ہے جہاں کوئی خاتون اکیلے باہر سفر کرنے سے ہچکچاتی ہے۔

 فہرست میں دوسرے نمبر پر خواتین کے لئے محفوظ  شہر تھائی لینڈ کا شہر چیانگ مائی ہے۔ تیسرے نمبر پر دبئی ہے، چوتھے نمبر پر جاپان کا شہر کیوٹو ہے جبکہ پانچویں نمبر پر چین کا شہر ماکاؤ ہے۔