Thursday, April 18, 2024

مدرسے کے بچوں اور قیمے والے نانوں پر جلسے نہیں ہوتے، فواد چودھری

مدرسے کے بچوں اور قیمے والے نانوں پر جلسے نہیں ہوتے، فواد چودھری
February 18, 2022 ویب ڈیسک

منڈی بہاؤالدین (92 نیوز) ’’ یہ منہ اور مسور کی دال ‘‘، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے تحریک عدم اعتماد لانے کی کوششوں پر اپوزیشن کو جواب دیتے ہوئے کہا مدرسے کے بچوں اور قیمے والے نانوں پر جلسے نہیں ہوتے۔

منڈی بہاؤالدین میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا جلسوں کا مزہ اپوزیشن میں آتا ہے، حکومت سچی ہو تو حکومت میں بھی جلسوں کا مزہ آتا ہے، کہا عوام صرف اور صرف عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں۔

فواد چودھری نے ایک بار پھر اپوزیشن سے پٹرول کی قیمت میں کمی کا نسخہ مانگ لیا، کہا بتائیں جب عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھے تو پاکستان میں کیسے کم کرسکتے ہیں؟، پٹرولیم کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کے بعد پاکستان میں بھی بڑھانا پڑیں۔ نوازشریف اور زرداری قرضے نہ لیتے تو ہم پٹرول پرعوام کو ریلیف دے سکتے تھے۔