Saturday, July 27, 2024

مدورائی، گیس سلنڈر پھٹنے سے سیاحوں کی ٹرین میں آتشزدگی، 10 افراد ہلاک

مدورائی، گیس سلنڈر پھٹنے سے سیاحوں کی ٹرین میں آتشزدگی، 10 افراد ہلاک
August 26, 2023 ویب ڈیسک

مدورائی (92 نیوز) - بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں مدورائی ریلوے اسٹیشن کے قریب بوڈی لین پر کھڑی سیاحوں کی ٹرین میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، شعلوں کی زد میں آکر 10 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مدورائی اسٹیشن پر غیرقانونی گیس سلنڈر رکھا ہوا تھا، جس کی وجہ سے آگ لگی۔ مسافروں نے گیس سلنڈر سے چائے بنانے کے لیے چولہا جلایا تو گیس سلنڈر پھٹ گیا۔ 55 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور 9 افراد کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں۔