Sunday, September 8, 2024

مدھر دھنوں کے خالق عظیم موسیقار نذیر علی کو بچھڑے انیس برس بیت گئے

مدھر دھنوں کے خالق عظیم موسیقار نذیر علی کو بچھڑے انیس برس بیت گئے
January 5, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مدھر دھنوں کے خالق عظیم موسیقار نذیر علی کو بچھڑے انیس برس بیت گئے۔ نذیر علی کی دھنیں آج بھی چاہنے والوں کو جھومنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔

لازوال گیتوں کے خالق نذیرعلی انیس سو پینتالیس  میں گکھڑ منڈی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بطور موسیقار اپنے کیریئر کا آغاز فلم ’’پیداگیر‘‘ سے کیا تاہم انکی کامیابی کا ستارہ فلم ’’دلاں دے سودے‘‘ سے چمکا۔

انہوں نے ڈیڑھ سو سے زائد پنجابی اور اردو فلموں کے نغمات کی دھنیں  مرتب کیں۔ نذیرعلی  کو فلمی دھمالوں کا بادشاہ کہا جاتا تھا۔ لاثانی دھمال’’ لال میری پت رکھیو بھلا ‘‘  نے انکی شہرت کو چار چاند لگائے۔

نذیر علی 5 جنوری 2003 کو دنیا سے رخصت ہوئے مگر انکی تخلیق کردہ دھنیں آج بھی انکی فنی عظمت کی گواہی دیتی ہیں۔