Friday, March 29, 2024

مبینہ سازشی خط کی تحقیقات، صدر عارف علوی کا جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے خط

مبینہ سازشی خط کی تحقیقات، صدر عارف علوی کا جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے خط
May 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - مبینہ سازشی خط کی تحقیقات کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے خط لکھ دیا۔

صدر مملکت نے عارف علوی نے خط میں لکھا جوڈیشل کمیشن کی سربراہی چیف جسٹس خود کریں، ملک میں ایک سنگین سیاسی بحران منڈلا رہا ہے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان کے عوام میں بڑی سیاسی تفریق پیدا ہورہی ہے، مزید نقصان اور بگاڑ سے بچانے کیلئے بھرپور کوششیں کریں۔ وزیراعظم نے بھی کمیشن کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا، درخواست ہے جوڈیشل کمیشن مبینہ سازش کی مکمل تحقیقات کرے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی ملاقات بھی ہوئی، جس دوران قانونی اور عدالتی مقدمات پر تبادلہ خیال ہوا۔ صدر مملکت نے اٹارنی جنرل کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔