Tuesday, May 7, 2024

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات، جوڈیشنل کمیشن نے کارروائی روک دی

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات، جوڈیشنل کمیشن نے کارروائی روک دی
May 27, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات پر جوڈیشنل کمیشن نے کارروائی روک دی۔ 19 مئی کی انکوائری کمیشن کی کارروائی بھی کالعدم قرار دی۔ ایک صفحہ پر مشتمل مختصر حکم نامہ جاری کردیا۔

آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیشن کی سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کی، استفسار پر اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کے کمیشن کو مزید کام سے روکنے کے عدالتی حکم کی کاپی فراہم کی اور عدالتی فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ریمارکس دئیے کہبا ہر پریس کانفرنس کی جاتی ہے لیکن ہمارے سامنے پیش کوئی نہیں ہوا ۔ نہ عابد زبیری آئے نہ ان کے وکیل شعیب شاہیننے پیش ہونے کی زحمت کی ۔ اٹارنی جنرل صاحب کیاآپ نے عدالت کو آگاہ نہیں کیا کہ 209 کی کارروائی کمیشن نہیں کر رہا؟ مکالمہ کیا کہ سرپرائز ہوا ہوں آپ نے کلان نکات کو رد نہیں کیا۔

جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ سچ کو کیوں سامنے آنے سے روکا جا رہا ہے، اعتراض کمیشن میں آ کر بھی کیا جا سکتا تھا، واضح کیا تھا کسی کے حقوق متاثر کرینگے نہ کسی کو ملزم بنائیں گے۔ قرآن شریف کے مطابق سچ ہمیشہ جھوٹ کو مٹا دیتا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کل کے تحریری حکمنامے میں میرے کیس کا ذکر کیا۔ میرے کیس کے حقائق یکسر مختلف تھے۔ میری اہلیہ نےجائیدادوں کی ملکیت سے انکار نہیں کیا تھا۔ میری اہلیہ کا کیس یہ تھا جو شخص ہمارے خلاف سپریم کورٹ میں کھڑا ہے، اسے کسی نےکھڑا کیا۔ یہ مناسب بات ہے، کم از کم جسٹس منصور علی شاہکا فیصلہ پورا تو پڑھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں کی عزت ہے تو ہماری بھی عزت ہونی چاہیے۔ زیادہ نہیں کم از کم تھوڑی بہت تو ہماری عزت ہونی چاہیے۔ ایک گواہ خواجہ طارق رحیم نے ہمیں ای میل کی۔ انہوں نے ای میل میں لکھا جب آپ خواتین کے بیانات ریکارڈ کرنے لاہور جائیں گے میں وہیں آجاؤں گا۔ خواجہ طارق رحیم نے کہا طبی مسائل کے سبب اسلام آباد میں پیش نہیں ہو سکتا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سانحہ کوئٹہ کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے درد ناک واقعات کی تحقیقات کرنا پڑتی ہیں۔ اب شام کو ٹاک شوز میں کہا جائے گا کہ ہم آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ٹی وی پر ہمیں قانون سکھانے بیٹھ جاتے ہیں۔ یہاں آکر بتاتے نہیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے کالعدم قرار دیے گئے 3 رکنی کمیشن نے کام روک دیا۔