Friday, March 29, 2024

مائیں اپنے بچوں کو تیار کریں، 30 لاکھ لوگ اسلام آباد لیکر جاؤنگا، عمران خان

مائیں اپنے بچوں کو تیار کریں، 30 لاکھ لوگ اسلام آباد لیکر جاؤنگا، عمران خان
April 29, 2022 ویب ڈیسک

ملتان (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کہتے ہیں کہ مائیں قوم کی حقیقی آزادی کے لیے اپنے بچوں کو تیار کریں، 30 لاکھ لوگ اسلام آباد لے کر جاؤں گا۔

جمعہ کے روز ملتان میں پی ٹی آئی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرونی سازش سے قوم پر غلام مسلط کیے گیے، ہمیں آزاد ملک بننے کیلئے جدوجہد کرنا پڑے گی، بیرونی خط میں کہا گیا چیری بلاسم کو وزیراعظم لگا دیں، پاکستان کو معاف کردیں گے۔

عمران خان بولے کہ زرداری اور شہباز شریف کے دور میں 400ڈرون حملے ہوئے، انہوں نے کبھی ڈرون حملوں کے خلاف آواز نہیں اٹھائی، شہباز شریف نے 40 ارب کی کرپشن کی، جلد شریفوں کے خلاف وائٹ پیپر لائیں گے۔

پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ ملک کی 75 سالہ تاریخ میں ہماری تحریک سب سے اہم ہوگی، آپ سب نے حقیقی آزادی کی تحریک میں حصہ لینا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ جس کا پیسہ ملک سے باہر ہو وہ کبھی سامراج کے خلاف بات نہیں کرے گا، شہبازشریف نے سب سے زیادہ پولیس مقابلے میں مخالفین کو مروایا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں پیسے دے کرمیرے خلاف کتاب لکھوائی گئی، یہ عید کے بعد بھی میری کردار کشی کریں گے۔