Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مودی سرکار کا سرجیکل سڑائیک کا دعویٰ ڈرامہ ہے : مایاوتی

مودی سرکار کا سرجیکل سڑائیک کا دعویٰ ڈرامہ ہے : مایاوتی
October 9, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک)بہوجن سماج پارٹی کی رہنما  مایا وتی نے بھی مودی حکومت کو آڑے ہاتھو ں لیتے ہوئے سرجیکل اسٹرائیک  کے دعوے کو  ڈرامہ  قرار دیا ہے کہتی ہیں مودی سیاسی مفادات کیلئے یہ ڈرامہ رچا رہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق مودی  اورکتنےجھوٹ بولوگے اب توگھرکےبھیدی بھی لنکاڈھانےلگے ہیں بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ نے سب کےسامنےمودی  سرکار کی مکاریوں کاپروہ چاک کردیا۔  لکھنؤ میں تقریب  سے خطاب کرتے ہوئےمایاوتی نےصاف کہہ ڈالاکہ مودی حکومت اپنی ناکامیاں چھپانےکےلئےسرجیکل سٹرائیکس کا ڈرامہ رچا رہی ہے۔اس قسم کے آپریشن پہلے بھی ہوتے رہے ہیں ۔ یہی نہیں انہوں نے اڑی حملےمیں اٹھارہ فوجیوں کی ہلاکت کے بعد دسہرے کے تہوار میں شرکت کرنےپربھی مودی کی خوب کلاس لی۔ان کاکہناتھاابھی بھارتی فوجیوں کے گھروں میں صف ماتم ہے اور مودی کو خوشیاں منانےکی پڑ گئی ہے۔ مایا وتی نے کہا کہ بی جے پی حکومت اقلیتوں کے ساتھ متعصبانہ سلوک کر رہی ہے حیدر آبادمیں روہت ویمولاکی ہلاکت ، گجرات میں دلتوں پر تشدد کے واقعات اس کی واضح مثال ہیں ،مایاوتی کے بیان نے مودی حکومت کے منفی پروپیگنڈے کاپول کھول کرپاکستان کے مؤقف کودرست ثابت کردیاہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔