Wednesday, May 8, 2024

وسیم اخترکے خلاف سانحہ 12 مئی سمیت چارمقدمات کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی

وسیم اخترکے خلاف سانحہ 12 مئی سمیت چارمقدمات کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی
October 5, 2016
کراچی(92نیوز)انسداددہشتگردی عدالت نے مئیر کراچی وسیم اختر کے خلاف سانحہ بارہ مئی کے چار مقدمات  کی سماعت تیرا اکتوبر تک ملتوی کردی  اس موقع پروسیم اختر نے کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعلی سے اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق مئیر کراچی وسیم اختر کے خلاف سانحہ بارہ مئی کے چار مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی  ۔ مقدمے میں نامزد 19 ملزم عدالت میں پیش ہوئے   تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان کی رپورٹ عدالت میں پیش کی  ۔ عدالت نے حتمی چالان آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا ۔  کمزور دکھائی دینے والے مئیر کراچی وسیم اختر کہتے ہیں حکومت کا رویہ سنجیدہ نہیں، ایم پی اے کی طرح وہ بھی اجلاس میں جاسکتے ہیں ۔ وسیم اختر نے کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعلی سے اقدامات کا مطالبہ بھی کیا  ۔ عدالت نے  رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی سمیت 15ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے مقدمات کی سماعت تیرہ اکتوبر تک ملتوی کردی۔